مناسب رشتوں کی رہنمائی اور نکاح کی سہولیات
شادی بیاہ اور ازدواجی زندگی
یہ ھم سب کا ایمان ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں تب دنیا میں اسباب حرکت میں آتے ہیں. اُمید فاؤنڈیشن کا یہ پلیٹ فارم بھی انہی اسباب میں سے ایک سبب ہے۔آج کل کے دور میں بچیوں اور بچوں کیلئے مناسب زندگی کا ہمسفر چننا بہت مشکل کام ہے۔ امید فاؤنڈیشن کی ایک کوشش ہے کہ والدین اور دیگر احباب کی اس معاملے میں مناسب رہنمائی کی جائے اور مناسب رشتوں کی طرف رہبری کی جائے۔ آپ اپنے بچے یا بچی کی تمام تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر ڈال دیں اس کے کچھ دنوں کے بعد آپ سے رابطہ کیا جائے گا۔ہم اس سروس کے کوئی بھی چا رجز نہیں لیتے ، اور صلاحیت کی بنیاد پر آپس میں ملا کر کوئی ذمہ داری بھی نہیں لیتے۔ اگر آپ اپنی خوشی سے فاؤنڈیشن کو کچھ دیں تو وہ رقم غریب اور یتیم بچیوں کی شادی میں استعمال ھوتی ہے ۔
شادی بیاہ کے موقوں پر جاکر رشتہ داری، میاں بیوی کے رشتے کی اہمیت ، ساس ، سرے ہو اور نندوں کے مسائل اور آپس کے جوڑ پر اہم اصلاحی بیان کرنا ہمارے علما کی ایک اہم ڈیوٹی ہے ۔