آج کی نوجوان نسل کو پیار، محبت اور حکمت کے ساتھ دین کی طرف راغب کرنا بے حد ضروری ہے۔ اُنہیں سوشل میڈیا، انٹرنیٹ کے فوائد و نقصانات بتانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ اور بزرگوں کا احترام اور رشتوں کا احساس دلانا لازمی ہے۔اُمید فاؤنڈیشن اس مقصد کے لیے دینی و دنیاوی معلّمین و معلّمات کی تعیناتی کو ترجیح دیتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ وہ معلمین منتخب کیے جائیں جو نہ صرف تعلیم دیں بلکہ بچوں اور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت بھی کریں۔اگر آپ معلّم یا معلّمہ بننے کے خواہشمند ہیں، تو اپنی سی وی اور ڈگریوں کے ساتھ ہمیں ویب سائٹ کے ذریعے اپلوڈ کریں۔ ضرورت پڑنے پر آپ سے رابطہ کیا جائے گا۔