دینی مکاتب کا قیام

جز وقتی دینی تعلیم کا مؤثر نظام

امّید فاؤنڈیشن جز وقتی دینی مکاتب کے قیام کو ترجیح دیتی ہے۔جس میں سکولز، کالجز ،گرلز ہوسٹلز ، بوائزہوسٹلز میں چھوٹے چھوٹے مصلّوں کا قیام ، اُن میں کارپٹ بچھانا، پینٹ کروانا ، چھت کی مناسب سیلنگ کر کے خوبصورت ماحول بنا کر اس میں دین اور دنیادی علم رکھنے والے علماء کی تعیناتی کرنا، اور روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹے سے کم وقت کا پیریڈ تعین کرنا ہے۔ تاکہ نوجوان نسل کو دین کی طرف رجحان دلایا جائے اور ان کی دینی زہن سازی کر کے اُن کو دین کی طرف مائل کیا جائے ، بغیر کسی تعصب اور تفرقہ بازی کے اُن کی دین اور دنیا دونوںساتھ لے کر چلنے کی تربیت کرنا مقصود ہے۔ مختلف محلوں میں گھر کرایہ پر لے کر اُن میں اہل علاقہ کی خواتیں ، بچوں اور بچیوںکو دین سے روشناس کروانا اور ان کو فنی تعلیم دے کر مناسب روزگار کے اسباب مہیا کرنا اور مناسب جوڑ کے ساتھ ان کی شادیاں کروانا ہے ۔

ہم سے رابطہ کریں –

امید فاؤنڈیشن ہمیشہ آپ کی خدمت میں ہے۔ اگر آپ کو ہمارے کسی بھی منصوبے، سروس یا کسی اور معلومات کی ضرورت ہو، تو براہ کرم نیچے دیے گئے فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔ ہم جلدی سے آپ کے سوالات کا جواب دیں گے اور آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔